ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی 

 ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان متحرک ہوگئے،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ریجنل سیکرٹریز آر ٹی ایز کو فیلڈ  میں رہنے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر بلال اکبر خان کی عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو ہدایات جاری کردیں وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر رات گئے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں. وزیر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری پی ٹی اے کو اپنے افسران کو فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایت کردی. سیکرٹری پی ٹی اے فیصل سلطان نے تمام اضلاع کے آرٹی ایز سے بروز اتوار میٹنگ طلب کر لی۔
تمام آرٹی ایز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے فوری عملی اقدامات کر کے بروز اتوار 5 بجے تک رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا.
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نےکہاکہ قائد محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف عوام کی آسانیوں کیلئے شبانہ روز کوشاں ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں اب ایسا نہیں چلے گا کہ پیٹرول سستا ہو اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کی جائے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں کمی کے لحاظ سے کرایوں میں کمی کروانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی لسٹ اڈوں پر لگوانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مشکلات کے باوجود بھی صوبے کے عوام کو بجلی کے بلوں پر بہترین ریلیف فراہم کیا۔
بلا سود بائیکس، بلا سود گھروں کیلئے قرضہ اور فری اور بلا سود سولر پینلز کا تحفہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو دے رہی ہیں۔ انشاء اللہ عوام کو مہنگائی کی اس دلدل سے بہت جلد نکال دیں گ