1792 مقامات سےڈینگی لاروا برآمد، 96 افراد کے خلاف مقدمات  درج

1 Sep, 2024 | 05:19 PM

بسام سلطان:   ڈینگی کے وار جاری ہیں ۔ 24 گھنٹوں میں 1792 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 96 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

 24 گھنٹوں میں 1792 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈینگی کارروائیاں مزید تیز کردیں ۔۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ دوران انسپکشن 51 ہزار 615ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا۔ ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 5،137665 کنٹینرز کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں ۔

 اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 اے بلاک میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا ، 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے موقع پر تلف، ڈینگی سپرے کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے رہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق براہ راست فیڈ بیک بھی لیا ۔ڈی سی موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ڈینگی مہم میں فرضی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں