منافع خوری کا بازار گرم، ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ناکافی

1 Sep, 2024 | 04:08 PM

باسم سلطان:شہر  لاہور میں منافع خوری کا بازار عروج پر ، ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیاں گراں فروشی کے مستقل خاتمے میں ناکام ہے۔

 سمن آباد سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں اشیاء خورونوش مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دودھ کی قیمت 160 روپے فی لیٹر کی مقرر کردہ قیمت کے بجائے 200 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دہی 180 روپے فی کلوگرام کے بجائے 220 روپے تک میں دستیاب ہے۔ نان اکثر تندوروں پر 25 روپے کے بجائے 30 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے کے بجائے 15 سے 16 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں لیکن منافع خوروں کے خلاف مستقل اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو مناسب قیمتوں پر اشیاء خورونوش فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں