ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈینگی کارروائیاں مزید تیز

ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈینگی کارروائیاں مزید تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا , گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  سے اب تک1792 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 96 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکشن کے دوران 51615 ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا  جبکہ ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 5,137,665 کنٹینرز کا معائنہ کیا ۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 اے بلاک میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا اور 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا جبکہ ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے رہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈینگی مہم میں فرضی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید برآں، ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے عوام الناس کو آگاہی کی مہم بھی جاری  کردی گئی ۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔