ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ون ڈے کپ کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

چیمپئنز ون ڈے کپ کے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: پی سی بی نے کرکٹ شائقین کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ دیگر میچز کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگ کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ ابھرے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہوگی۔

 اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے  کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر 2024 تک اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہونا ہے۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز، اور وولفوز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔