ویب ڈیسک: پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھا کیس رپورٹ ہوگیاجس کے بعدکل کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے، 47 سالہ شہری کو 29 اگست بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے علامات کی بنیاد پر آئیسولیٹ کیا تھا جو خلیجی ممالک سے آیا ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور مونکی پاکس سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں،انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبے مل کر کلوز کوآرڈینیشن میں ہیں، تمام تر ضروری اقدامات کو بروقت یقینی بنا رہے ہیں، وزارت صحت لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کے مشتبہ شخص کا نمونہ نیگیٹو آیا ہے، مشتبہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے آئیسولیٹ کیا تھا۔