ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن سنبھل گئی

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن سنبھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ  کے تیسرے روز بنگلا دیش نے 10 سکور سے بغیر کسی نقصان کے کھیل کا آغاز کیا لیکن یکے بعد دیگر بنگال ٹائیگرز 4 وکٹیں گنوا بیٹھے، پاکستانی باؤلر خرم شہزاد نے بنگال ٹائیگرز کے پرخچے اڑا دیئے۔ بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 14 اور دوسری 19 رنز پر گری جبکہ 20 رنز کے مجموعے پر دو مزید وکٹیں گر گئیں جبکہ 26 رنز پر بنگلا دیش کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 10، ذاکر حسین ایک، نجم الحسن 4، مومن الحق ایک، مشفق الرحیم 3 جبکہ شکیب الحسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گرین کیپس کے اوپنر ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے تسکین احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا دوسرا نقصان 107 رنز کے مجموعے پر ہوا، کپتان شان مسعود57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہینوں کی تیسری وکٹ 122 رنز پر گری جب صائم ایوب 58 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کا شکار بنے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ151 رنز پر گری، سعود شکیل صرف 16 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم 31 رنز ہی بنا پائے، شاہینوں کو چھٹا نقصان211 رنز پر محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بلے باز بھی صرف 29 رنز پر ہی ہمت ہار گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد 12، محمد علی 2، ابرار احمد 9 رنز ہی بنا پائے، یوں پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 274 رنز ہی بنا پائی۔بنگلادیش کے مہدی حسن نے 5، تسکین نے 3، ناہید اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ  راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔