فاران خان: طوفان اور شدید بارشوں کے باعث کراچی کے ساحل سمندر پر بڑی تعداد میں جیلی فش کی آمد،ساحلی کنارے پڑی جیلی فش کو دیکھنے کیلئے شہری دو دریا کا رخ کررہے ہیں۔
آبی ماہرین کےمطابق جیلی فش تیز سمندری لہروں کے باعث باہر آجاتی ہیں، جیلی فش کی آمد ساحل سمندر آنے والوں کیلئے خطرہ بھی بن سکتی ہے،بعض جیلی فش کا ڈنک جان لیوا ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیلی فش کی کئی اقسام ہیں جن میں سے بعض زہریلی ہوتی ہیں، جیلی فش سے بچاؤ کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔