ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندری طوفان اسنیٰ کا رخ تبدیل،9 واں الرٹ جاری

سمندری طوفان اسنیٰ کا رخ تبدیل،9 واں الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصی شاہد :محکمہ موسمیات نے طوفان ’اسنیٰ‘ کا 9 واں الرٹ جاری کرادیا,اسنیٰ بلوچستان سے بھی مزید دور ہوگیا.

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’اسنیٰ‘اب عمان کی جانب مشرق جنوب مشرق میں موجودہے، ’اسنیٰ‘ کراچی کے جنوب مغرب میں 500کلو میٹر دورہوگیا ہے، اورماڑہ کے جنوب مغرب 350 کلو مزید دور ہوگیا۔

گوادر سے مزید قریب 300کلو میٹر سے اب 260 کلو میٹر کے فاصلہ پہ جنوب میں موجود ہے، طوفان ’اسنیٰ‘مغرب جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،سسٹم آہستہ آہستہ کمزور ہورہا ہے،کراچی میں درمیان درجہ کی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان حب، لسبیلہ، آواران، کیچ ،گوادر میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں،بلوچستان مکران طوفان کے گہرے اثرات متوقع ہیں، ہوائیں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں۔