معروف فلسطینی ٹک ٹاکر محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں شہید

1 Sep, 2024 | 10:17 AM

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کے 19 سالہ فلسطینی اسٹار میدو حلیمی پیر کے روز اپنے خیمے میں بنےانٹرنیٹ کیفے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ۔

محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے خیموں میں فلسطینیوں کی زندگی  دِکھاتے تھے اور  ویڈیوز کے ذریعے دنیا کو فلسطینیوں کی مشکلات سے آگاہ اور دنیا کو  پناہ گزین کیمپوں کے حالات بتاتے تھے۔غزہ میں  جہاں جنگ کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی رسائی ممکن نہیں ہے وہاں سے حلیمے دنیا کو آگاہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

غزہ کی جنگ نےجہاں فلسطینیوں کو ایک انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے دوچار کیا ہے وہاں سوشل میڈیا دور کے لیے ان نوجوانوں کو جنگی نامہ نگار بھی بنا دیا جن کے پاس ہر روز زندہ رہنے کے علاوہ کچھ اور کرنے کے لیے نہیں ہے۔ حلیمی بھی نوجوانوں کے اس لشکر میں شامل تھے۔ انہوں نے محصور غزہ کی روزمرہ زندگی کی غیر معمولی باتوں کو دستاویزی شکل دی اور ایسی ویڈیو ڈائریاں تیار کیں جن میں لاکھوں لوگوں کے ان سوالوں کے جواب پیش کیے گئے کہ جنگ کے دوران زندگی کیسی نظر آتی ہے۔

محمد حلیمے پیر کے روز اپنے دوست طلال مرادجس کے ساتھ وہ ویڈیوز بناتے تھے اس سے ملنے خیمے میں بنے ایک انٹرنیٹ کیفے گئے جہاں دونوں نے ایک سیلفی لی جسے محمد  حلیمے نے سوشل میڈیا پر ’آخرکار دوبارہ مل گئے‘کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔اس موقع  پر ویڈیو بنانےکے دوران اچانک دھماکا ہوا جس میں محمد حلیمے شہید ہوگئے جب کہ طلال مراد زخمی ہے۔

مزیدخبریں