اقصی سجاد:لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری،شہر میں کل 50فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں کل 50فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارشوں کا سپیل وقفے وقفے سے برسے گا ،شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 132 ریکارڈ کی گئی،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا۔
سید مراتب علی روڈ 151،فیز 8 میں میں آلودگی کی شرح 161،شاہرائے قائد اعظم میں ائیر کوالٹی انڈکس کی شرح 153 ریکارڈ کی گئی۔