لاہور ہائیکورٹ کےتین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے

1 Sep, 2024 | 09:12 AM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 21 کے تین ایڈیشنل رجسٹرارز کے تقرر و تبادلے کردئیے، ایک پرسنل اسسٹنٹ کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیے گئے، ایڈیشنل رجسٹرار نصرااللہ خان نیازی کا سروسز برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن اینڈ ریسرچ تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار خادم حسین کا ڈائریکٹر او پی سی سے تبادلہ ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کردیا گیا،ایڈیشنل رجسٹرار محمد ساجد اسلام کو جسٹس فیصل زمان خان کی کورٹ سے تبدیل کرکے پرنسپل سیٹ پر مزید پول برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پرسنل اسسٹنٹ عرفان جاوید کو پول برانچ سے جسٹس فیصل زمان خان کی کورٹ میں تعینات کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں