ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک ٹریفک حادثہ، کم عمر لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

 خوفناک ٹریفک حادثہ، کم عمر لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم عمر لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

لاہور کے علاقے سول لائنز کالج کے قریب  تیز رفتار کم عمر 12 سالہ لڑکے کی موٹر سائیکل کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آگیا.

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کم عمر 12 سالہ لڑکے کی لاش کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا.

مشتعل ہجوم نے ٹرک کو ڈرائیور سمیت پولیس کے حوالے کر دیا.  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔