بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے، سراج الحق

1 Sep, 2023 | 11:29 PM

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا کہ غلط معاہدوں سے بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بجلی کا بل اب موت کا پروانہ بن چکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا گرینڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لا الہ اللہ کے نام پر ملک تو بن گیا مگر بنانے والوں کو 76 سالوں میں سکون نہیں ملا ،جو پاکستانی  جوان دہشت گردی میں شہید ہوئے ہم ان کے دکھ میں شریک ہیں،قائد اعظم نے ملک بنایا تھا مگر شہداء نے اس ملک کو بچایا ہے ،پاکستان کی سیاست پر مسلط مافیا نے ملک کو تباہ کیا ہے ،انگریز کے جانے کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی زرخرید غلام پاکستان پر قابض ہو گئے۔

 راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے بھرپور ہے 65 فی صد قابل نوجوان ہے،پاکستان میں پانچ دریا ہیں اور بجلی مہنگی ہے ،ہمارے احتجاج کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا کہ بلوں کی قسطوں کے لئے آئی ایم ایف سے بات کریں گے ،وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں آپ آئی ایم ایف کے نگران وزیر اعظم ہو،پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اسکے باوجود یہ حالات ہے ،پاکستان میں 90 لاکھ نوجوان منشیات کے عادی ہو چکے ہیں ،تعلیمی مراکز میں منشیات کا استعمال ہورہا ہے ،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے ہمیں  آئی ایم ایف  کا غلام بنا دیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ مسجد مدرسہ کچھ بھی محفوظ نہیں ہے ،ملک میں ظلم جبر اور ڈاکو ؤں کا راج ہے،کوئی نہیں ہے جومقابلہ کرے،ڈاکو روزانہ لوگوں کو زنجیروں سے باندھ کر کروڑوں روپے تاوان مانگ رہے ہیں ،سپریم کورٹ میں انصاف کا یہ حال ہے کہ جب عدالت نے شہری کو طلب کیا تو معلوم ہوا وہ تو کب کا رحلت فرما گیا ،رانی پور کی فاطمہ کو بھی انصاف ملتا نظر نہیں آرہا،پاکستان میں سودی نظام شریعت کی خلاف ورزی ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت ملتے ہی سب سے پہلے سودی نظام ختم کروں گا،ہمارا مقابلہ اس کرپٹ نظام سے ہے ،نعرے روٹی کپڑا اور مکان تبدیلی اور ایشین ٹائیگرز کے لگاتے ہیں مگر ان سے ایک تھانہ ٹھیک نہیں ہوا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی ایم ایف کی مرہون منت ہے ،مجھے مایوسی ہوئی جب وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی نہیں ہے،کل انشاءاللہ بھرپور ہڑتال ہو گی ،کل 80 لاکھ تاجروں کا  شٹر ڈاون ہو گا ،نواز شریف کا مسئلہ  ہے کہ کیسے مریم نواز کو وزیراعظم بنایا جائے،شہباز شریف اور دیگر کے مسائل اور ہیں ،وزیر اعظم صاحب اچھے خاصے انساان تھے۔

 سراج الحق نے کہا کہ پاکستان سپر پاکستان بن سکتا ہے ، ملک میں مہنگائی اور بد امنی موجودہ سیاسی پارٹیوں کی وجہ سے ہے ،سر درد بخار کی گولی بھی30 روپے کی ہو گئی،پٹرول بڑھانے کا فیصلہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم کے ہاتھوں کروایا ،چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے دونوں اطراف سے کمایا گیا،جو ظلم پاکستانی قوم کے ساتھ حکمرانوں نے کیا  وہ ظلم  یہودیوں نے اسرائیل ہندووں نے مسلمانوں کے ساتھ بھی  نہیں کیا ۔

  انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو ان ظالموں نے رلا دیا ہے،میں دو بار فنانس منسٹر بنا کابینہ کی تنخواہیں ختم کرکے عوام پر خرچ کیا،آپ اپنی چوری کا ملبہ ہم پر کیوں ڈال رہے ہیں ؟؟پاکستان کو گریٹ گیم کے تحت شام لبنان اور یمن بنانے کی کو شش کی جارہی ہے،سندھ بلوچستان اور سرحد کے گورنر ہاوس کئی کئی ایکڑ پو موجود ہیں ۔ایک کلو چینی 180روپے کلو کر دی گئی ہے  ،یاد رکھو تمہارے ایجنٹوں کو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ـ

 انہوں نےسوال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اور زرداری کے اثاثوں کو بیچ دیا جائے تو ملک کا قرضہ اتر جاے گا،قوم قربانی کے لئے تیار ہے مگر کیا حکمران قربانی کے لئے تیار ہیں،پچھتر سال سے قوم قربانی دے رہی ہے اب کرپٹ اشرافیہ کی باری ہے ،ہم نوجوانوں کو روزگار پر قرض آسان شادی پروگرام دیں گے ،بے روز گاری اور بڑھاپا ہم الاونس دیں گے۔

 سراج الحق نے کہا کہ 2ستمبر کو بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف بھرپور ہڑتال کا حصہ بنیں،ہمارے پر امن احتجاج کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی جائے تو ان عناصر کو پکڑ لیں ،راولپنڈی والے اور وزیر اعظم سن لیں ،کل کی ہڑتال کے بعد اگر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو اپ کو ہمارے ایک اور حملے کا سامنا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں