ویب ڈیسک: بلوچستان ہائیکورٹ کے پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ساجد ترین ایک سال تک پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹر نے استعفی کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ ساجد ترین ایڈووکیٹ کے مستعفی ہونے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔