ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آرمی چیف جنرل کا بنوں کا دورہ، بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج افراد کی عیادت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بنوں نے دورہ کیا، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور اُن کے عزم کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں آمدپر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

واضح رہے کہ بنوں میں گذشتہ روز خودکش حملے میں 9 جوان شہید ہوئے تھے۔