سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بی بی ایل ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر بلے باز محمد رضوان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران بھی ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں، بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوور سیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سمیت متعدد پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔