پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بری خبر، اہم رہنما نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا

1 Sep, 2023 | 07:36 PM

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عون انتصار بھٹی نے پارٹی چھوڑ دی۔ 

عون انتصار بھٹی کی جانب سے سانحہ 9مئی کی مذمت کی گئی، انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی میں شمولیت دوستوں سے مشاورت سے کروں گا۔

واضح رہے کہ آج کراچی ائیرپورٹ پر عون انتصار کو دمشق جاتے ہوۓ آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ عون انتصار بھٹی پی ٹی آئی PP 71 سے پی ٹی آئی امیدوار تھے ۔ 

مزیدخبریں