پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

1 Sep, 2023 | 07:27 PM

اشرف خان : پیٹرول پمپ ڈیلرز نے کمیشن نا بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معائدہ کیا۔ معاہدے کے باوجود وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ موجودہ ڈیلر مارجن کیساتھ ہم پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے، اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔ 

انہوں نے مزیدکہا کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا تو ہم ہڑتال کی طرف جائیں گے۔

مزیدخبریں