محمد عمران : چیئرمین پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات کےلیےوکلاء کی آمد، پولیس نےجیل ناکےپرروک لیا۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء میں شیرازاحمدرانجھا اور گوہرعلی شامل ہیں، جنہیں اٹک جیل کی پولیس نےجیل ناکےپرروک لیا۔
وکیل گوہر علی نے جیل کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطل ہو کررہاہوچکےہیں۔ اب سائفر کےکیس میں جیل بندہیں۔کورٹ کے آڈر سے آج ملاقات کےلیےآئےتھےمگراجازت نہیں دی گئی۔عدالتی احکامات کےباوجود وکلاء کو ملاقات سےروک دیا۔
دوسرے وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ عدالت نےحکم دیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سےان کےبیٹوں کی فون پر بات کروائی جائے۔جیل کوآڈر بھی موصول ہوچکےہیں۔جیل حکام نےقاسم اورسلیمان کی بات کروانےسےبھی انکار کردیا۔ جیل حکام کاکہنا ہےکہ جب آپ کی ملاقات ہوگی تو بات بھی کروا دیں گے۔ جیل حکام آئین اور قانون کی خلاف ورزی کررہےہیں۔