پولیس کی کامیاب کارروائی ، جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار

1 Sep, 2023 | 06:54 PM

سٹی 42: خان پور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والا شخص گرفتار کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سعید احمد لاکھا جعلی نوٹ تیار کر کے سادہ لوح عوام کو لوٹتا تھا ،ملزم کے  جعلی نوٹ تیار کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی  ہیں ،ویڈیوز میں ملزم کو 5 ، 5 ہزار والے جعلی نوٹ تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خان پور سٹی پولیس نے متاثرہ ندیم اختر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آرمتن میں لکھا گیا کہ ملزم نے متاثرہ ندیم اختر کو لالچ دے کر 1 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔

مزیدخبریں