چینی کی قیمت میں اضافے کی اہم وجہ سامنے آگئی

1 Sep, 2023 | 06:35 PM

ویب ڈیسک: سیکریٹری وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کی درآمد کا کوئی پلان نہیں بنایا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ 

سیکریٹری وزارت خوراک کے مطابق حکومت نے چینی کی درآمد کا کوئی پلان نہیں بنایا، ٹریڈنگ کارپوریشن کا دکھایا گیا لیٹر جعلی ہے۔ مصنوعی طور پر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ذخیرہ اندوزی ، اسمگلنگ اور ناجائز منافعخوری کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ 

 وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ  موجودہ ہے، کرشنگ سیزن کے آغاز پر چینی کا 9 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود تھی، رواں سیزن میں 6.74 ملین میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی، شوگر ملز کے پاس 1.815 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ  موجود تھا۔ 

سیکریٹری وزارت خوراک کے مطابق چینی کے ذخائر نومبر 2023 تک کافی ہیں، چاروں صوبوں نے چینی کے ذخائر کی تصدیق کی ہے، صوبوں کی چینی کی قیمت مقرر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ چینی کے اسمگرلز کے خلاف وزارت داخلہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں