ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر ان کے بیٹے مونس الہیٰ کا کہنا ہےکہ یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مونس الٰہی نے اپنے والد پرویزالہیٰ کی دوبارہ گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عدالتی حکم کے بعد میرے والد کو گھر لے جارہی تھی۔ گلی میں داخل ہوتے ہی میرے والد کو اغوا کیا گیا، یہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
After high court’s orders and on the Judge’s instructions police including court security were taking my father home. As the car entered our street, it was stopped and he was abducted. If court orders are going to be ridiculed like this maybe they should officially declare it.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) September 1, 2023
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رہا کرنے کے بعد پولیس نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے جس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔