اویس کیانی : پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں38 روپے97 پیسے کا مزید اضافہ کردیا گیا ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 460 روپے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 240 روپے 13 پیسے مقرر کردی گئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار833 روپے 49پیسے مقرر کردی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا ۔