علی ساہی : لاہورسمیت 5بڑے اضلاع میں ٹریفک وارڈنز کی 560سیٹیں ختم کردی گئیں,محکمہ خزانہ نے ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں ختم کرکے 506سینئر ٹریفک وارڈنز کی پوسٹیں تخلیق کردیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سےسیٹوں میں ردوبدل کےبعد وارڈنز کی تعدادپنجاب بھر میں5777سےکم ہوکر 5217رہ گئی ۔سینئر ٹریفک وارڈنز کی تعداد پنجاب بھر میں 495سےبڑھ کرایک ہزارایک ہوگئی ۔لاہور سے300ٹریفک وارڈنز کی سیٹس ختم کرکے271 سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں قائم کردی گئیں۔راولپنڈی سے100۔فیصل آبادسے83۔ ملتان سے 50اور گوجرانوالہ سےٹریفک وارڈنز کی 27سیٹیں ختم کی گئیں۔راولپنڈی میں 90۔فیصل آباد75۔ملتان 45اورگوجرانولہ میں 25سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں قائم کی گئیں۔ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نےتمام سی ٹی اوز کو سیٹوں کے ردوبدل کے حوالےمراسلہ جاری کردیا۔