ویب ڈیسک: بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی۔
بھارت میں آ ئے دن خودکشی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی، ملیالم اداکارہ اپرنا نائر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی،پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
اداکارہ اپرنا نائر سے متعلق اطلاع مقامی ہسپتال کی انتظامیہ نے دی جہاں ان کی لاش لائی گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اپرنا نائر کی مبینہ خود کشی کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں۔ پولیس نےاداکارہ کی غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپرنا نائر اس گھر میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھیں۔اداکارہ نے چند ملیالم فلموں اور متعدد سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔