6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

1 Sep, 2023 | 03:06 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پشاور میں 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے پشاور کے علاقے خزانہ میں 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ 6 سالہ عائشہ کو قتل کرنے والا ملزم بچی کا قریبی رشتے دار ہے اور ملزم پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا بھی الزام ہے، بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق 30 اگست کو بچی کی لاش دریائے شاہ عالم کے قریب کھیت سے ملی تھی۔

مزیدخبریں