شاہد سپرا : شہر میں بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج اور تشدد کے واقعات، لیسکو کے بل ڈسٹری بیوٹرز صارفین کو بلوں کی بروقت ڈلیوری سے گریز کرنے لگے ۔متعدد علاقوں میں شہریوں کو بل موصول نہ ہوسکے۔
لیسکو کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں صارفین کو بجلی کے بلوں کی ڈلیوری نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق عوام کے احتجاج کی وجہ سے لیسکو کے بل ڈسٹری بیوٹرز کو بل تقسیم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔متعدد علاقوں میں بل ڈسٹری بیوٹرز بلز کریانہ اور جنرل سٹوروں پر رکھ کر غائب ہو گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ڈلیوری نہ ہونے سے صارفین کو ادائیگی کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لیسکو کی ویب سائٹ میں خرابی کی وجہ سےبلوں کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے اور بل نہ ملنے کی وجہ سے لیسکو صارفین پر جرمانہ عائد ہونے لگا ہے۔
بجلی بلوں کیخلاف احتجاج، بل ڈسٹری بیوٹرز کو بل تقسیم کرنے میں مشکلات سامنا
1 Sep, 2023 | 02:05 PM