ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر نوٹس

 نگراں وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر نوٹس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : نگراں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ پر نوٹس لے لیا ۔ 

نگراں وزیراعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج 3بجے اجلاس طلب کرلیا،ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے باعث سالانہ 300ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع  کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی گئیں بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جارہی ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے باعث قومی خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہچن رہا ہے،

وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابل عمل حل کی تجاویز تیار کرکے ساتھ لانے کی ہدایت بھی کر دی ۔ وزارت خزانہ،تجارت،پیٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو اجلاس کیلئے طلب کرلیا گیا۔