میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

1 Sep, 2023 | 01:42 PM

سٹی 42: اسلام آباد بلیو ،گرین اور اورنج لائن میٹرو بسوں میں سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر  آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد  سی ڈی اے نے تینوں میٹرو بسوں کے کرائے میں اضافے پر غور شروع کردیا ،کرایوں میں اضافے کی تجویز کو سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں رکھا جائے گا، کرایوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ آئندہ بورڈ اجلاس میں ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق گرین اور بلیو لائن بسوں کا کرایہ 30روپے سے بڑھاکر 60روپے کرنے تجویز زیر غور ہے جبکہ اورنج لائن بس کا کرایہ 60 سے بڑھاکر 100روپے کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کا کہنا ہےکہ سی ڈی اے کے پاس بسوں کو سبسڈائز ریٹ پر چلانے کے لیے پیسے نہیں، کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ 

مزیدخبریں