مانیٹرنگ ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی سے متعلق زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری وضاحتی بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور مستقبل کے پالیسی ریٹ پر پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔