معمولی جھگڑے پربرادرنسبتی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

1 Sep, 2023 | 09:31 AM

وقاص احمد:مانگا منڈی پولیس کی کارروائی،معمولی جھگڑے پر برادرنسبتی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق مانگا منڈی پولیس نے قلعہ داؤد کے علاقہ میں 25 سالہ زاہد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مشتاق نے بیوی پر تشدد سے منع کرنے پر 25 سالہ زاہد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا، مقتول زاہد کو طبی امداد کیلئے مانگا منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ مانگا منڈی پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا ہے گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔

مزیدخبریں