وقاص عظیم: ایف بی آر نے اگست کے دوران ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ محصولات جمع کر لئے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ اگست 2023 میں 649 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 669 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں۔اگست 2023 میں 42 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔ جولائی ، اگست میں مقررہ ہدف 1183 ارب روپے کے مقابلہ میں 1207 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں۔
رواں ماہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 41 فیصد اضافہ کے ساتھ 488 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے۔سیلز ٹیکس کی مد میں 473 ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو ٹیکسسز کی مد میں مجموعی طور پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔