سٹی42: گوادر کے سمندر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی انسانی اسمگلروں کے خلاف بھرپور کاروائی میں سمندری راستے سے بیرون ممالک جانے کی کوشش کرنے والے 400 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوسٹ گارڈ ذرائع نے بتایا کہ جیونی س کی بندرگاہ سے بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ کا دھندہ جاری ہونے کا انکشاف ہون کے بعد کوسٹل گارڈ ز نے منصوبہ بندی کے ساتھ انسانی سمگلروں کے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا اور پاکستان کوسٹ گارڈ نےایک ماہ کے دوران 400سے زائد لوگوں کو انسانی سمگلروں کے زریعہ غیر قانونی طور پرسمندر پار جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایجنٹ پاکستان بھر سے بیرون ملک جانے والے لوگوں کو بذریعہ مکران کوسٹل ہائی وے جیونی میں جمع کرتے ہیں۔ جیونی سے انہیں سمندری راستے سے ایران اور ترکی کے راستے یورپین ممالک پہنچایا جات تھا۔
تازہ ترین کاروائی کے دوران دو کشتیوں میں سوارتقریبا 30 سے زائد غیرمقامی لوگوں کو گرفتار کرکے کشتیوں کو قبضے میں لیکر اُنکے ناخدائوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارجوئی کے لیئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار افراد کو پاسپورٹ ایکٹ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے عدالتوں میں پیش کر دیا