ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم لیوی مکمل نافذ ہو گیا:پٹرول اور ڈیزل کے یکمشت  ٹرپل سینچری کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

City42, petroleum Levy, Petrol, Diesel pricing, Pakistan, Finance Ministry, IMF, International Monitory Fund
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یکم ستمبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کی وجہ سامنے آ گئی۔ نگراں وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر آئی ایم ایف کے ساتھ طے کئے گئےپٹرولیم لیوی کو مکمل طور پر عائد کر دیا۔

ذمہ ار حکومتی اور صحافتی زرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے  یکم ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں پٹرولیم لیوی کی پوری شرح  عائد کر دی ہے جس کے نتیجہ میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل نفاذ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد اس وقت پٹرول پر فی لٹر لیوی کی شرح 60 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر  ط50 روپے لیوی عائد ہے۔ طے شدہ شرح کے مطابق ڈیزل پر بھی لیوی 60 روپے فی لٹیر تک بڑھائے جانے کا  امکان ہے۔ یہ مزید اضافہ 16 ستمبر کو آنے والی نئی قیمتوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 وزارت خزانہ کے حکام کا موقف  ہے کہ  پارلیمنٹ کے منظور کردہ  بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔

پٹرولیم لیوی کی پہلے سے عائد شرح میں اضافہ کے سبب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔