ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت اور دو صوبائی دارالحکومتوں میں بجلی کے بلوں پر شٹر ڈاون ہڑتال

Public and traders protests on electricity bills, heavy electricity tariff, strick, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جولائی کے مہینے میں استعمال کی گئی بجلی کے بھاری  بلوں کے خلاف اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانوں اور  بازاروں میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی،کئی  شہروں میں عوام نے  احتجاج کیا  اور   بجلی کمپنیوں  کے خلاف نعرے  لگائے۔

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند  رہے۔

اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی، کاروباری مراکز  اور  بازار بند کرکے تاجروں نے دکانوں اور بازاروں کو تالا لگادیا۔

ان شہروں میں سڑکوں پر شہریوں نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف سڑکوں پر آ کر احتجاج کیا اور اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے، جمعرات کے روز بھی احتجاجوں کے دوران بہت سے شہریوں نے اپنے بجلی کے بل جلا کر اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ بجلی کے بساط سے باہر ہو چکے بل ادا نہیں کریں گے۔

آزاد کشمیر

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی احتجاج  آزادکشمیر تک پہنچ گیا، مظفرآباد، باغ، ہٹیاں بالا، گڑھی دوپٹہ،چکوٹھی، جہلم ویلی،نیلم ، اٹھ مقام اور تاؤبٹ سمیت کئی شہروں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، شہریوں نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا

کراچی

کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی کے قریب بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث  شارع فیصل اور متعدد دوسری سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

سکھر میں بھی تاجروں نے احتجاج کیا، وہاڑی ، رحیم یار خان، بہاول نگر اور مظفرگڑھ اور سکھر میں بھی تاجروں نے دکانیں نہیں کھولیں۔