محکمہ صحت سندھ کی سرویلینس ٹیم کی کراچی ائیرپورٹ پر کاروائی کے نتیجہ میں لیبیا سے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے 3 افراد میں ممکنہ منکی پاکس (Monkey Pox) وائرس کی تشخیص ہو گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے کراچی ائرپورٹ پر تین افراد میں منکی پوکس کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس کا شکار تینوں افراد پاکستانی شہری ہیں۔تینوں افراد کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ منکی پاکس کی تشخیص کے بعد ان مسافروں کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ تینوں افراد کو مزید جانچ کے لیے سرکاری سہولت صحت برائے متعدی بیماری میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ چند ماہ پہلے سعودی عرب سے آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔