بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس مشکل میں پھنس گئیں

1 Sep, 2022 | 11:13 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس مشکل میں پھنس گئیں، بھارتی عدالت نے200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں  انہیں طلب کرلیا  ۔

جیکولین فرنینڈس کو 26 ستمبر کو دہلی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، جنوری سے جاری تحقیقات میں 36 سالہ بھارتی اداکارہ سے متعدد بار تفتیش کی جاچکی ہے۔

 جیکولین پر الزام ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ ان کا بوائے فرینڈ کیا کرتا ہے اور انہیں مہنگے تحفے دینے کے لئے رقم کہاں سے حاصل کی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED ) اداکارہ کے سات کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار اداکارہ کے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر  کے بیان کے مطابق اس نے جیکولین فرنانڈس  کو کروڑوں روپے مالیت کے پالتو جانور اور قیمتی اشیا تحفے میں دی ہیں۔

مزیدخبریں