راشن کے بہانے بلاکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

1 Sep, 2022 | 09:21 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)جہاں پورا ملک سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے پیش پیش ہے وہاں کچھ لوگ مثاترین کی امداد کی آڑ میں اپنے شیطانی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی آگے آرہے ہیں ۔

ایسا ہی ایک واقعہ سانگھڑ کے علاقے شہداد پور میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو راشن کے بہانے بلاکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔سیلاب سے متاثرہ لڑکی اگونتی کو راشن دینے کے بہانے بلایا گیا اور نشہ آور ادوایات کھلا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ ملزمان کی شناخت خالد اور دل شیر ماچھی کے نام سے ہوئی ۔

متاثر لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے راشن کا جھوٹا دلاسہ دیکر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں