مجھے دیوار کیساتھ لگایا جا رہا ہے،عمران خان

1 Sep, 2022 | 09:05 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ ملکی قرضے اتارنے کیلئے منصوبہ لا رہا ہوں، اوورسیز پاکستانی قرضہ اتارنے میں ہماری مدد کرینگے۔

سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تین گھنٹے کی ٹیلی تھون میں ساڑھے 5 ارب روپے جمع ہو گئے ،اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کرفنڈز دیئے،وقت ہوتا تو مزید ساڑھے 5 ارب جمع ہو جاتے، چیف الیکشن کمشنر پتا چلا فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ایک دن بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک پر چڑھا قرضہ اتارنے کیلئے اکٹھا کروں گا،بیرونی قرضے کی وجہ سے آئی ایم ایف کی غلامی کرنا پڑتی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ سیلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا،سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،سیلاب متاثرین کی مشکلیں ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے،ان کا کہناتھا کہ چوروں کے ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، چوروں نے لوٹ لوٹ کر ملک قرضوں میں جکڑ دیا، ملک میں کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہے،چھوٹاچور جیل میں اور بڑا چور وزیراعظم بن جاتا ہے۔

عمران خان کاکہناتھا کہ میں واحد لیڈر تھاجس کو آزاد عدلیہ کی تحریک پر جیل میں ڈالا گیا،ڈی جی خان جیل میں 8 دن گزارے ، ایک امیر چور نظر نہیں آیا، سارے غریب نظر آئے، اسمبلی گیا تو سارے بڑے ڈاکو اسمبلی میں نظر آئے۔مجھے دیوار کیساتھ لگایا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ امریکی سازش ہوئی اور انہیں چیری بلاسم مل گیا،17 جولائی کے بعد ان کو سمجھ آگئی عام انتخابات میں گئے تو عمران خان جیت جائے گا،اس کے بعد انہوں نے نیا پلان بنایا کہ کسی طرح عمران خان کو نااہل کرایا جائے، چیلنج کرتا ہوں تو شہ خانہ کیس کی اوپن سماعت کی جائے، جانتا ہوں توشہ خانہ کیس میں کوشش کرنے والے ذلیل ہوں گے،توشہ خانے سے جن وزرائے اعظم نے تحائف لئے سب کے کیس ساتھ سنے جائیں۔

مزیدخبریں