چوہدری سرور کی سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے ملاقات

1 Sep, 2022 | 07:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سرور فاؤنڈیشن گرینڈ اوورسیز کلب اور پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹورک کے سربراہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی برطانوی سابق وزیراعظم گورڈن براؤن سے ایڈنبرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،برطانوی سابق وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کے لیے لئے 50 کروڑ امداد کا اعلان کیا۔ 

 اس موقع پر گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرور میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ ایک روشن خیال انسان ہونے کی ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی کارکن بھی ہیں۔  ملاقات کے دوران سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورڈن براؤن کو پاکستان میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا تقریبا ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد کے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہیں۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ کے قریب افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن کا اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تقریباً 17,566 سکول سیلاب زدگی سے متاثر ہو کر مسمار ہوگئے ہیں۔ ان میں سندھ کے 15,842 بلوچستان کے 544 اور پنجاب کے 1180 سکول شامل ہیں۔ پاکستان میں شرح خواندگی پہلے ہی بہت کم ہے اور ابھی حالیہ قدرتی آفات کے باعث سکولوں کی تباہی سے تعلیم مسلسل معطلی کا شکار ہے۔

  گورڈن براؤن نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپیل پر اپنی بھرپور مدد اور تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والے متاثرہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے اقوام متحدہ ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے سے 50 کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خصوصی سہولیات فراہم کر کے مستحق لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا اور ان کی افزائش کرنا ہے کیونکہ یہ طلبہ پاکستان کا مستقبل اور اثاثہ ہیں۔

مزیدخبریں