وزیراعظم نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

1 Sep, 2022 | 06:35 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بڑا مکار اور ملک دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا ، اس سے بڑی ملک سے دشمنی کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی گئی۔

 آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،شوکت ترین کی آڈیو نے سب پول کھول دیا ۔آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ قریب آرہی تھی انہوں نے وزرا کو کالیں کرنا شروع کردیں ۔ شہبازشریف نے کہا میں خدا شکراداکرتا ہوں کہ آج آئی ایم ایف سے معاہدہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں عمران خان کی حکومت نے کیا تھا ۔ عمران خان کی حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھیںیعنی ہمیں تو سر منڈواتے ہی اولے پڑے ۔ دنیا میں پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں عمران خان کو حکومت کے جانے کا یقین ہوا تو انہوں نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کردیں ۔ جانیوالی حکومت نے ہمارے لئے گڑھے کھودے ۔ہم نے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں انتہائی مجبوری کے عالم میں بڑھائی ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اس شخص نے توشہ خانہ سے گھڑیاں بیچ دیں بعد میں کچھ پیسے جمع کرادیئے مگر کسی نے نوٹس تک نہیں لیا ۔ ہمارے د ور میں چینی سستی تھی عمران خان کی حکومت نے پہلے چینی برآمد کی پھر وہی چینی مہنگی درآمد کی۔گندم کیساتھ بھی انہوں ایسا ہی کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ان کے دور حکومت گیس کوڑیوں کے بھاومل رہا تھا مگر اس حکومت نے کوئی لانگ ٹرم معاہدہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بعد میں ہمیں مہنگا گیس خریدنا پڑا ۔ان کا کہناتھا کہ ابھی جو سیلاب آیا ہے اس سے زیادہ سیلاب میں نے زندگی میں نہیں دیکھا ۔

مزیدخبریں