(جنید ریاض) لاہور بورڈ نےمیٹرک کے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی، درخواستیں 15 ستمبر تک لاہور بورڈ کو جمع کروائی جاسکیں گی۔
میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا، لاہور بورڈ نے امیدواروں سے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ 15 ستمبر تک درخواستیں بورڈ حکام کو آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔ ایک پیپر ری چیکنگ کروانے کی فیس ایک ہزارروپے رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے پرچوں کی چیکنگ ٹھیک نہ ہونے کی شکایات کی گئی ہیں۔ پیپروں کی غلط مارکنگ پر طلباءکو ری چیکنگ فیس واپس کردی جائے گی۔
میٹرک کے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
1 Sep, 2022 | 04:51 PM