میٹرک کےنتائج نے سکولوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

1 Sep, 2022 | 03:51 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرک کے سالانہ نتائج نے لاہور کے سرکاری و نجی سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز میں لاہور تعلیمی بورڈ کے نتائج سب سے کم آئے، پہلے نمبر پر سب سے اچھے نتائج ڈی جی خان بورڈ کے رہے،نتیجہ 77فیصد رہا، دوسرے نمبر پر ملتان بورڈ رہا جس کا  نتیجہ 76 فیصد رہا، تیسرے نمبر پر فیصل آباد رہا جبکہ آخری نمبر پر لاہور ڈویژن رہا ، نتائج 66 فیصد رہے۔ 
اس کے علاوہ  روالپنڈی بورڈ کا رزلٹ 71 فیصد اور گجرانوالہ کا 70 فیصد رہا ، سرگودھا بورڈ کا رزلٹ 69 فیصد، بہاولپور 68 فیصد اور ساہیوال کا 67 فیصد رہا۔ 




مزیدخبریں