پشاور کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر

1 Sep, 2022 | 03:18 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے پیسکو ہیڈ کوارٹر میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدید سیلابی ریلے نے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے سوات اور باجوڑ میں بجلی کی بحالی چیلنج ہے۔ ملک میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تاہم سوات، منڈا، مٹہ کے بند گرڈ اسٹیشنز جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ پیسکو کو سیلاب سے 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کو 6 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی صارفین کو نئے بل جاری کیے جا رہے ہیں اور کوئی بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں۔ سیلاب میں 9 گرڈ اسٹیشنز متاثر ہوئے تھے جنہیں بند کیا گیا تھا تاہم اب 9 میں سے 6 اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا لیکن 3 ابھی تک بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

 
 

مزیدخبریں