ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو بڑا ریلیف دینے کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کافیصلہ

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اُٹھا لیا، وزیراعظم نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن ( ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور  کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جاۓ گی۔

وزیراعظم نے  متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے  اور آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔ 

وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر اور گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔