ویڈیو: ہانگ کانگ کے کرکٹر نے گراؤنڈ میں موجود خاتون کو شادی کی پیشکش کردی،پھر کیا ہوا؟

1 Sep, 2022 | 02:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد اسٹیڈیم میں پسندیدہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف میچ کے فوری بعد ہانگ کانگ کے کرکٹر کنچٹ شاہ  نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی جواس نے قبول کرلی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اٹھارہویں اوور میں آوٹ ہونے کے بعد کنچت شاہ گراونڈ میں موجود اپنی دوست کے پاس آتے ہیں اور انہیں مخاطب کرکے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

ان کی دوست سب کچھ اچانک ہونے پر پہلے حیران ہوتی ہیں اورپھر شادی کی پیشکش قبول کرلیتی ہے ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو جاری کرنے کے بعد دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔یاد رہے کہ کنچٹ شاہ نے بھارت کے خلاف میچ میں28 گیندوں پر تیس سکور کیاتھاجبکہ میچ بھارت  کے نام رہا۔

مزیدخبریں