ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال، سندھ میں 100 کلو میٹر چوڑی جھیل بن گئی

سیلابی صورتحال، سندھ میں 100 کلو میٹر چوڑی جھیل بن گئی
کیپشن: lake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں  کے  باعث سندھ میں 100 کلو میٹر  چوڑی جھیل وجود میں آ گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں  کے  باعث سندھ میں 100 کلو میٹر  چوڑی جھیل بن گئی ہے  جس کی تصویر ناسا نے شیئر  بھی کر دی ہے۔امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے سندھ میں بننے والی جھیل کی خلاسے تصویر لی گئی جسے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ سے لی گئی تصویر میں نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ ڈوبا نظر آ رہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر