ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکسز ختم،قیمتیں گرجائیں گی

ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکسز ختم،قیمتیں گرجائیں گی
کیپشن: tomatoes and onion
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وفاقی حکومت  کی جانب سے ٹماٹر اور  پیاز  کی در آمد پر اب ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے ، ایف بی آر نے  نو ٹیفکیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق    کابینہ کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیازپر ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٹماٹر  اور پیاز کی در آمد  پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی ہے جو   31 ستمبر تک ہو گی ۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام  اشیاء   کی پہلے تصدیق کی جائے گی اور پھر   ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبائی داراحکومت کی مختلف سبزی منڈیوں میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی ہیں۔ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزی فروشوں نے بھی مصنوعی مہنگائی کر دی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر