ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ائیر فورس کے سپوتوں کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس مختصر دستاویزی فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع چھ ستمبر کی جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج غیر معمولی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت جاری رکھے گی۔